November 17, 2026

*اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد سے متعلق تنازعات کے فوری حل کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام*

IMG-20251115-WA0271(1)

*اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد سے متعلق تنازعات کے فوری حل کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام*

*پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بطور خصوصی عدالتوں کے ججز تعینات کیا گیا ہے*

*خصوصی عدالتوں کا قیام، وزیرِاعلیٰ پنجاب کے شفاف اور انصاف پر مبنی گورننس وژن کی عملی تعبیر ہے: وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک*

لاہور: گورنر پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی مشاورت سے “پنجاب اسپیشل کورٹس (اوورسیز پاکستانی پراپرٹی) ایکٹ 2025” کے تحت صوبے بھر میں خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور پنجاب کے تمام اضلاع میں ججز تعینات کر دیے ہیں۔ یہ عدالتیں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق تنازعات، غیرقانونی قبضوں اور پراپرٹی کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے قانونی مسائل کے حل کے لیے تیز رفتار، شفاف اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔