November 17, 2026

کنری ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ ) پی پی پی رکن سندھ اسمبلی نواب تیمور تالپور اور ایس ایس پی عمرکوٹ کے درمیان جاری سرد جنگ کے بعد پولیس کی پھرتیاں ایس ایس پی

IMG-20251115-WA0269

کنری ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ ) پی پی پی رکن سندھ اسمبلی نواب تیمور تالپور اور ایس ایس پی عمرکوٹ کے درمیان جاری سرد جنگ کے بعد پولیس کی پھرتیاں ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات اور مضر صحت اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن اسی سلسلے میں پولیس نے آج مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات اور گٹکا برآمد کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔منشیات اور مضحر صحت گٹکا مین پوری برآمد

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی پی پی رکن اسمبلی نواب تیمور تالپور کی جانب سے ایس ایس پی عمرکوٹ پر لگائے گئے الزامات کے بعد آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے اسپیشل برانچ سے رپورٹ طلب کرنے کے بعد ایس ایس پی عمرکوٹ نے پھرتیاں شروع کرتے ہوئے کنری میں منشیات فروشوں اور گٹکا مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا کنری پولیس نے بلوچ محلہ اور شہر کی کیبنوں پر چھاپے مارے پولیس نے
کارروائی کے دوران اکبر عرف عقیل بلوچ کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 13 گرام آئس برآمد ہوئی۔ مقدمہ درج۔
دوسری کارروائی کے دوران رستم چانڈیو کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 95 سفینہ پوری (مضر صحت گٹکا/پُڑی) برآمد ہوا۔ مقدمہ درج
تیسری کارروائی کے دوران کنری پولیس نے عمر شاہ مارواڑی کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 5 پیکٹ سفینہ برآمد ہوئی۔ مقدمہ درج۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن کا کہنا تھا کہ ضلع پولیس عمرکوٹ کی منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ جبکہ پولیس کی جانب سے اب بھی بڑے منشیات فروشوں اور گٹکا بنانے والوں کے خلاف کارروائی سوالیہ نشان بنا ہوا ہے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ بڑے مگرمچھوں میں ہاتھ ڈالا جائے جس سے منشیات اور زہریلے گٹکے سے نوجوان نسل کو محفوظ رکھا جا سکے