عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر لال واگھانی بیرو چیف عمرکوٹ)تربیہ اسکول بوسٹان میں اسکول اور حفظ کلاس کی رزلٹ سرمنی جس میں حفظ مکمل کرنے
عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر لال واگھانی بیرو چیف عمرکوٹ)تربیہ اسکول بوسٹان میں اسکول اور حفظ کلاس کی رزلٹ سرمنی جس میں حفظ مکمل کرنے اور پوزیشن ہولڈرز بچوں کو شیلڈ سے نوازا گیا اسی موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی اپسما تعلقہ کنری کی صدر حسن میمن نے اظہار خیال کیا اور کہا کے تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے ڈاکٹر سمی گل نے اظہار خیال کرتے کہا کہ بہت کم اسکول ہیں جہاں بچوں کو دین ودنیا کی تعلیم دی جاتی ہے اسی موقع پر اپسما تعلقہ کنری کے انفارمیشن سیکرٹری خالد بھٹی نے اظہار کرتے کہا تعلیم و تربیت ہی معاشرے میں اچھے فرد پیدا کرتی ہے عادل رفیق اور سماجی کارکن وسیم عمر نے بھی اظہار خیال کیا اسکول کے اونر عادل فاروقی نے والدین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا آخر میں حافظ عرفان شاہین نے دعا کرائی