November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)میں حرا کالج کے زیرِ اہتمام شوگر اوئیرنیس واک کا انعقاد کیا گیا،

Screenshot_2025-11-14_085422

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)میں حرا کالج کے زیرِ اہتمام شوگر اوئیرنیس واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبا، اساتذہ اور اسسٹنٹ کمشنرعابد سرور جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد کے ممبران نے شرکت کی۔ واک کا مقصد عوام میں شوگر کی بڑھتی ہوئی بیماری سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے حرا کالج کے طلبا نے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر شوگر اوئیرنیس واک میں حصہ لیا۔واک میں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کی خصوصی شرکت نے طلبا کا حوصلہ بڑھایا شرکاء کا کہنا تھا کہ شوگر ایک تیزی سے پھیلتی بیماری ہے جس سے بچاؤ کے لیے عوام میں آگاہی انتہائی ضروری ہے تقریب کے شرکاء نے صحت مند طرزِ زندگی، متوازن غذا اور باقاعدہ چیک اپ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو آغاز ہی سے صحت کے بارے میں شعور دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔