November 17, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ٹریفک کے مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے

Screenshot_2025-11-14_085422

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ٹریفک کے مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق لکڑ منڈی کے قریب دو موٹرسائیکل اپس میں ٹکرا گئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک ادمی زخمی ہوگیا ریسکیو ٹیم نے مریض کو فرسٹ ایڈ دی اور ٹی ایچ کی ہاسپٹل ہارون اباد شفٹ کر دیا دوسرا حادثہ نور سر روڈ کھیترا والی کے پاس ایک موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث سلپ ہو کر گر گیا جس کے نتیجے میں ایک عورت شدید زخمی ہو گئی زخمی عورت کو ریسکیو ٹیم نے فرسٹ ایڈ دی اور ٹی ایچ کی ہاسپٹل ہارون اباد شفٹ کر دیا.ایک اور حادثہ چک نمبر48تھری آر کے قریب دو موٹر سائیکل سوار کا اپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا تحصیل انچارج فاروق احمد کی ٹیم نے زخمی شخص کو فرسٹ ایڈ دی اور THQ ہارون اباد شفٹ کر دیا۔