48

پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے

پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی ہی ہماری ترجیحات کا محور ہیں۔ عوام کی خدمت کو سیاست نہیں بلکہ عبادت سمجھتے ہیں، اسی جذبے کے تحت ہر شعبۂ زندگی میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاوس میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ارد العزیز شخصیت نمبردار اور سردار مداح خان بلوچ ب اس موقع پر موجود تھے ۔
ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کی قیادت میں حلقے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، عوامی مسائل کا فوری حل اور نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ مواصلات کی سرپرستی میں متعدد منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جن سے علاقے کی معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی اور لوگوں کو آمدورفت میں آسانی ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کی قیادت میں ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں۔ عوامی مسائل سننے اور فوری حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ علاقے کے نوجوان ہماری طاقت ہیں اور ان کے لیے روزگار، تعلیم اور ہنر مندی کے مواقع بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ عوام نے جو اعتماد کیا ہے اسے کبھی ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ ترقی، خوشحالی اور خدمت کا سفر مسلسل جاری رہے گا۔
کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے ترقیاتی رفتار مزید تیز ہوگی، اور ہم مل کر خوشحال، روشن اور مضبوط خوشاب کی بنیاد رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں