خوشاب (راجہ نورالہی عطف سے) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر نویں انٹرنیشنل سرٹ چیلنج کی تیاری کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی زیرِ نگرانی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کے مابین مقابلوں کا انعقاد ایوب بھاء ہاکی سٹیڈیم میں کیا گیا۔ چیلنج میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کی تربیت یافتہ ٹیموں نے حصہ لیا ۔سرٹ مقابلہ کروانے کا مقصد ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل سرٹ چیلنج کیلئے ضلع خوشاب سے بہترین ٹیم کا انتخاب کرنا تھا ۔سرٹ چیلنج میں میڈیکل ٹراما، واٹر ریسکیو، کسی بھی سانحہ یا حادثہ کی صورت میں زخمیوں کی درجہ بندی کے مطابق فوری ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ بحفاظت محفوظ جگہ پر منتقلی، بلڈنگ کولیپس کی صورت میں دب جانے والے متاثرین کو لوڈ لفٹنگ کے ذریعے بحفاظت نکالنے، چھوٹے اور بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانے کے طریقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے امدادی مشقوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور چیلنج میں حصہ لینے والی تمام ٹیمز کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔فرضی مشقوں کے تمام مقابلوں میں تحصیل خوشاب کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ آخر میں فاتح اور دیگر ٹیموں میں ٹرافی بھی تقسیم کی گئیں ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]