38

کلو گروپ کے سربراہ ملک عبدالرحمان وارث کلو — بے لوث عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

کلو گروپ کے سربراہ ملک عبدالرحمان وارث کلو — بے لوث عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

سیاست کا اصل مقصد اگر عوامی خدمت اور معاشرتی بہتری کو سمجھا جائے تو بلا شبہ ایسے لوگ ہی اس مشن کے امین کہلانے کے حقدار ہیں جو اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہیں۔ ضلع خوشاب کی سیاست میں کلو گروپ کے سربراہ ملک عبدالرحمان وارث کلو کا شمار انہی باکردار، مخلص اور عوام دوست شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ خدمت کو اپنا نصب العین بنایا۔ وہ سدا بہار ایم پی اے ملک محمد وارث کلو مرحوم کے صاحبزادے اور ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کے بڑے بھائی ہیں ۔ آپ کا آبائی علاقہ روڈہ تھل ہے ۔ موصوف نہایت ہردلعزیز اور پروقار شخصیت کے مالک ہیں ۔ملک عبدالرحمان وارث کلو کا سیاسی و سماجی سفر کسی ذاتی مفاد یا اقتدار کی دوڑ سے نہیں بلکہ خلوصِ نیت، محنت اور عوامی اعتماد سے عبارت ہے۔ ان کا طرزِ سیاست خدمت، شرافت اور استقامت کی اعلیٰ مثال ہے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے علاقے کے عوام کے دکھ درد کو اپنا درد سمجھا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر جدوجہد کی۔
کلو گروپ کی قیادت نے ہمیشہ شفاف سیاست اور عوامی خدمت کے اصولوں کو ترجیح دی۔ یہی وجہ ہے کہ ملک عبدالرحمان وارث کلو کو نہ صرف اپنے علاقے میں بلکہ ضلع بھر میں ایک نیک نام، دیانتدار اور دردِ دل رکھنے والے رہنما کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ان کا اندازِ گفتگو بردبار، عمل مثبت اور سوچ وسیع ہے۔
ملک عبدالرحمان وارث کلو کی شخصیت کی سب سے بڑی خوبی ان کی عاجزی اور عوام سے قربت ہے۔ وہ عام لوگوں کے دکھ سکھ میں شریک رہتے ہیں، ان کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ یہی خلوص اور سادگی ان کی مقبولیت کا اصل راز ہے۔
ان کی قیادت میں کلو گروپ نے ہمیشہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کیا اور علاقے میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی۔ وہ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی معاشرے کی مضبوط بنیاد نوجوان نسل کے شعور اور کردار پر قائم ہوتی ہے۔ اسی لیے وہ نوجوانوں کو نہ صرف حوصلہ دیتے ہیں بلکہ عملی طور پر ان کے ساتھ کھڑے بھی نظر آتے ہیں۔
ملک عبدالرحمان وارث کلو جیسے بااصول اور مخلص رہنما امید کی کرن ہیں۔ ان کی سوچ یہ ہے کہ سیاست ایک عبادت ہے، اگر اسے دیانتداری سے انجام دیا جائے تو یہ قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
کلو گروپ کے سربراہ ملک عبدالرحمان کلو کے ترجمان ایڈووکیٹ عمر فاروق کلو کے مطابق خوشاب کی عوام بخوبی جانتی ہے کہ ملک عبدالرحمان وارث کلو نے ہمیشہ علاقے کے مفاد میں فیصلے کیے۔ ان کا مقصد صرف ایک ہے — عوام کی خدمت، علاقے کی ترقی، اور آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر۔ کلو گروپ کے سربراہ ملک عبدالرحمان وارث کلو کا میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران نہ تھا کہ انشاءاللہ ہم اپنے علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے حتی المقدور بھرپور کوشاں رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں