59

*سجنے لگا حب* *سنورنے لگا حب*

*سجنے لگا حب*
*سنورنے لگا حب*

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر زراعت و کواپریٹو میر علی حسن زہری کی بھرپور کوششوں سے ضلع حب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام زور و شور سے جاری ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں روڈ، سیوریج، ٹف ٹائلز اور بلڈنگز کی تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

اسی سلسلے میں پیر کس روڈ پر واقع زیر تعمیر ویمن ہاسٹل میں بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ عمارت کی چھت پر شٹرنگ لگانے کے بعد سریا ڈالنے کا عمل جاری ہے، جس کے مکمل ہوتے ہی چھت بھرائی کا کام شروع کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی جانب سے یہ منصوبے ضلع حب کی ترقی و خوشحالی کی واضح علامت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں