اوکاڑ۔ جاوید راہی بیورو چیف
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پیرا فورس تجاوزات کے خاتمہ کے لیے سرگرم، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسروسیم جاوید کی زیر نگرانی ٹیموں نے گول چوک سے ملحقہ بازاروں اور دیپالپور روڈ پر انسداد تجاوزات مہم کے تحت چیکنگ کی اور اپنی حدود سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کے سامان کو قبضہ میں لے لیا اور انہیں جرمانے بھی عائد کیے، ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے برخلاف عوام کے لیے دشواری کا باعث بننے والی تجاوزات کا ہرگز کوئی جواز نہیں، دکانداروں کو ہر صورت مقررہ حدود تک محدود رکھنے کے لیے چیکنگ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے گا اور اس سلسلہ میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا، دکاندار تجاوزات کرنے سے باز رہیں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔