47

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) حیسکو ریجنل اسٹور نوابشاہ کروڑوں روپے کے قیمتی مٹیریل کی

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) حیسکو ریجنل اسٹور نوابشاہ کروڑوں روپے کے قیمتی مٹیریل کی مبینہ بے ضابطگی اور چوری کا خدشہ​نوابشاہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے ریجنل اسٹور نوابشاہ میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ عوامی مفاد اور احتساب کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سوالات اُٹھانا ضروری ہیں حیسکو اسٹور SoPs کی سنگین خلاف ورزی اور بے ترتیبی:​ریجنل اسٹور میں Dismantled مٹیریل (بشمول HT/LT کنڈکٹر اور پولز) کو بغیر کسی ترتیب کے کھلے گراؤنڈ پر لاوارث حالت میں رکھا گیا ہے۔​مٹیریل سٹوریج کی سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (SOP) اور ترتیب کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جو بظاہر چوری اور بے ضابطگیوں کو آسان بنانے کی جانب اشارہ ہے۔ چوری اور نجی ہاؤسنگ سکیموں میں استعمال کا انکشاف:​باوثوق ذرائع کے مطابق، رات کی تاریکی میں یہ قیمتی مٹیریل باؤنڈری وال سے باہر نکال کر مبینہ طور پر نوابشاہ کی نجی ہاؤسنگ اسکیموں کے مالکان کو بھاری رشوت کے عوض فروخت کیا جا رہا ہے۔​اگر اس معاملے کی غیرجانبدارانہ تفتیش کی جائے، تو ایسی متعدد ہاؤسنگ اسکیمیں سامنے آ سکتی ہیں، جہاں حیسکو ریجنل اسٹور کا Dismantled مٹیریل استعمال ہو رہا ہے، جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔​یاد رہے کہ ریجنل اسٹور حیسکو نوابشاہ پہلے ہی شارٹیج آف مٹیریل کے ایک سنگین کیس کا سامنا کر رہا ہے، جو اس وقت ایف آئی اے (FIA) کی جانب سے عدالت میں زیرِ سماعت (Trial) ہے۔​موجودہ بے ضابطگیوں کو دیکھتے ہوئے، خدشہ ہے کہ مستقبل قریب میں شارٹیج آف مٹیریل کا ایک اور بڑا کیس سامنے آ سکتا ہے، جس کے نتائج افسران کے لیے سنگین ہو سکتے ہیں۔​ حیسکو کے اعلیٰ حکام، خصوصاً مینجر مٹیریل مینجمنٹ (Manager Material Management) سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ درج ذیل سوالات کا جواب دیں اور فوری ایکشن لیں:​کیا مینجر مٹیریل مینجمنٹ نے اب تک ریجنل اسٹور حیسکو نوابشاہ کا کوئی وزٹ کیا ہے​اسٹور کیپر اور متعلقہ افسران کو SOP کے مطابق مٹیریل رکھنے کے حوالے سے کیا ہدایات جاری کی گئی ہیں ​اس سنگین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اور حکمت عملی کیا اپنائی جا رہی ہے تاکہ سرکاری مٹیریل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے؟
​حیسکو انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے، اسٹور کیپر اور متعلقہ افسران کی نگرانی سخت کرے، اور مٹیریل کی چوری اور بے قاعدگیوں میں ملوث عناصر کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں