نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)محکمہ صحت شہید بینظیر آباد کی جانب سے ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم ہال میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی محکمہ صحت شہید بینظیر آباد کی جانب سے ضلع شہید بینظیرآباد میں 17 نومبر (پیر) سے شروع ہونے والی خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم ہال میں منعقد کیا گیا۔سیمینار میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اس موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین ڈومکی، پ پ پ ضلع صدر محمد سالم زرداری، ایڈیشنل ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر اللّٰہ بخش راجپر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امینہ بروہی، ڈاکٹر آفتاب احمد اور دیگر نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا خطرناک بیماریاں ہیں جو بچوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں، تاہم بروقت ویکسی نیشن کے ذریعے ان امراض سے مکمل تحفظ ممکن ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ 17 سے 29 نومبر تک ضلع میں منعقد ہونے والی قومی ویکسینیشن مہم کے دوران اپنے 6 ماہ سے 59 ماہ کی عمر تک کے بچوں کو لازمی طور پر یہ حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ آئندہ نسل کو ان بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر و بچوں کے ماہر امراض ڈاکٹر خالد لاکھو نے بچوں میں خسرہ و روبیلا کی بیماریوں اور اس سے بچاؤ کی حفاظتی ٹیکوں کی افادیت کے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ حکومتِ سندھ اور محکمہ صحت عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یونیسف کے تعاون سے صوبے بھر میں خسرہ و روبیلا کے خلاف بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم چلا رہا ہے، جس میں لاکھوں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اس لیے ضروری ہے کی شہید بینظیرآباد کی عوام بھی اس مہم کے دوران اپنے بچوں کو ویکسین ضرور کروائیں سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے عوامی آگاہی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ والدین کی مکمل شمولیت ہی مہم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ سیمینار میں پیپلز میڈیکل اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یار علی جمالی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ریاض احمد شر، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ریاض شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز حاکم علی چانڈیو، انچارج ملیریا کنٹرول پروگرام ڈاکٹر اشفاق حسین مشوری، رٹائرڈ ڈی ایچ او ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری کے علاؤہ مُختلف محکموں کے افسران، پی پی ایچ آئی، لیڈی ہیلتھ ورکرز، تعلقہ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]