58

ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کا دورہ کرتار پور۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں رانا احمد حسین صدر مرکزیہ، خانزادہ اور

ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کا دورہ کرتار پور۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں رانا احمد حسین صدر مرکزیہ، خانزادہ اور خورشید خان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر ڈاکٹر سعید احمد خان جتوئی، رائے مظہر احمد بشیرا، مہر راشد نوید سپرا اور مظہر سپرا نے دلی شکریہ ادا کیا۔یہ دورہ ایک یادگار، علمی و ثقافتی تجربہ ثابت ہوا جس میں تہذیب، علم و آگہی، مزاح اور تفریح کے خوبصورت رنگ نمایاں رہے۔شرکاء نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دورے اساتذہ کے مابین اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب ٹیچرز یونین کی قیادت کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی علمی و ثقافتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں