نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب پراونشل بینک نور پورتھل کے ملازم ملک امیر بھروکہ کی ریٹائرمنٹ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں سینیئر آفیسر پراونشل بینک ملک دوست محمد اتراء اور مینیجنگ ڈائریکٹر قیصر ہسپتال، ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفورآصف بوڑانہ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ سپیشل مجسٹریٹ ملک آصف اقبال اعوان ، آفیسر پنجاب بینک ملک ارسلان ، ملک فہد اتراء ، ایکس سینیئر آفیسر ملک محمد الیاس جوئیہ اور ایکس انسپکٹر خادم حسین قریشی بھی زینت محفل تھے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازم ملک امیر بھروکہ کو پگڑی بھی بندھوائی جبکہ دیگر آفس سٹاف کی طرف سے انہیں تحائف بھی پیش کیے گئے ۔ سینیئر آفیسر ملک دوست محمد اتراء اور ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فرض شناس ملازم کسی بھی محکمے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں اور ملک امیر بھروکہ نے بھرپور طریقے سے اپنی سروس مکمل کی ہے ۔ اس موقع پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔ ملک امیر بھروکہ نے اپنے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کے انعقاد پر مہمانان خصوصی اور اپنے تمام رفقائے کار کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]