November 17, 2026

جیکب آباد: (نامه نگار) کراچی نادران بائی پاس ولیج انڈس میں حسنی جماعت کی جانب سے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک روح پرور اور

IMG-20251113-WA0288

جیکب آباد: (نامه نگار) کراچی نادران بائی پاس ولیج انڈس میں حسنی جماعت کی جانب سے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک روح پرور اور عظیم الشان محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے بھر سے عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محفل کی صدارت رئیس عبدالنبی چانڈیو نے کی، جبکہ نگرانی کے فرائض بشیر احمد حسینی، گدا حسین حسینی، صدام حسین چانڈیو، دلبر علی چانڈیو اور عبدالکریم چانڈیو نے انجام دیے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی قمبر شریف حسین آباد کے گدی نشین حضرت سید عطا اللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی تھے، جنہوں نے اپنے روحانی خطاب میں محبتِ رسول ﷺ، اتحادِ امت اور اسلامی تعلیمات پر عمل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

محفل میں سید احمد شاہ سنائی، سرائی اجمل چانڈیو، وڈیرہ ابوبکر چنو، قادر علی ڈھیپر، قاسم معرفانی سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

معروف نعت خواں حضرات نے نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس میں نعتوں کے نذرانے پیش کیے، جن سے محفل میں وجدانی اور روحانی کیفیت پیدا ہوگئی۔

آخر میں حضرت سید عطا اللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی نے ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کروائی، جبکہ شرکاء میں لنگرِ شریف بھی تقسیم کیا گیا۔