خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے ملک محمد آ صف بھاء ایم پی اے کے ھمراہ سی ایم پنجاب محترمہ مریم نواز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے ملک محمد آ صف بھاء ایم پی اے کے ھمراہ سی ایم پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہائی پاور ٹریکٹر سکیم 2025ء کا افتتاح کیا اور ٹریکٹر جیتنے والے خوش نصیب حضرات میں چابیاں تقسیم کیں، اس موقع پر اے ڈی سی آ ر خوشاب عبد الستار زراعت آ فیسر عبد الماجد اور دیگر محمکہ زراعت کے افسران بھی موجود تھے۔ قبل ازیں تقریب کے مہمانان خصوصی ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی اور ممبر صوبائ اسمبلی ملک محمد آصف بھاء کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر مقررین نے حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔