November 17, 2026

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قبائلی رہنما اور سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی PK.103 ملک لیاقت علی خان وزیر نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ روز صوبائی

IMG-20251113-WA0276

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قبائلی رہنما اور سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی PK.103 ملک لیاقت علی خان وزیر نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ روز صوبائی حکومت کی جانب سے منعقدہ جرگے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس امن جرگے کا انعقاد ہر حوالے سے مثبت قدم ہے اور اس میں دیگر پارٹیوں کی شخصیات کو دعوت دینا بھی ہم آہنگی کا عکاس ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے جرگوں کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے کیونکہ صوبے کی عوام کو اس وقت امن کی شدید ضرورت ہے لیکن میں ایک نقطے کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اس وقت صوبہ خیبر پختونخواہ میں صوبائی حکومت پی ٹی آئی کی ہے، پولیس بھی ان کی اپنی ہے، انتظامیہ بھی ان کی اپنی ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پشتونوں کی مئوثر آواز تنظیم پی ٹی ایم کے جن نوجوانوں کو اغوا یا غائب کیا جارہا ہے یہ انتہائی شرمناک عمل ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ ان اغواکاریوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری طور پر استعفی دے کیونکہ یہ ایک نااہل حکومت ہے ان کو اپنے صوبے کے بارے میں پتہ نہیں ہے کہ ان کے صوبے میں لوگوں کو کون اغوا کر رہا ہے جبکہ اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے یہ الزام اداروں پر لگاتے ہیں جو انتہائی شرمناک بات ہے، ملک لیاقت علی خان وزیر نے کہا کہ امن اور ترقی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے، یہ ناکام نہیں بلکہ ناکام ترین حکومت ہے، میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ پی ٹی ایم کے اغوا یا غائب شدہ نوجوانوں کو بازیاب کرانے کے لیے فوری اقدامات کرے ورنہ استعفی دیکر گھر جائے کیونکہ پی ٹی ایم پشتونوں کی مئوثر آواز ہے جسکے نوجوانوں کی گمشدگی یا اغوائیگی پر پشتون قوم میں شدید تشویش پائی جارہی ہے