32

سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے) الجنا ح انسٹیٹیوٹ فار لاءدی پنجاب یونیورسٹی (سرگودھا)کے زیر اہتمام یوم اقبال کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے

سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے) الجنا ح انسٹیٹیوٹ فار لاءدی پنجاب یونیورسٹی (سرگودھا)کے زیر اہتمام یوم اقبال کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کی۔ ارشد ہجرہ ایڈووکیٹ ممبر بار کونسل مہمان خصوصی تھے۔تقریب سے مناہل توصیف اللہ، ہمنہ شیرازی، اریبہ منیر، یار مان، محمد علی، مہتاب ،حماد احمد، فرخ سہیل ،فہمیدہ ظہور، فرخ عباس، تحریم ،مدیحہ، فہیم بٹ اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔طلباء و طالبات نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو شاعر مشرق کے خوابوں کی تعبیر پوری کرنے کے لیے عمل سے کام کرنا چاہیے۔ فہیم بٹ نے کہا کہ امید کا دامن تھام کر ہمیں آگے بڑھنا ہے ۔پاکستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے ایک ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے ۔ہمیں عزم و استقلال سے پاکستان کی خدمت کرنا چاہیے۔ فرخ عباس نے کہا کہ طالب علم ہمارا سرمایہ ہیں انھیں اقبال کا شاہین بنانے کی ضرورت ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ارشد ہنجرا نے کہا کہ علامہ اقبال ہر دور کے شاعر ہیں۔ انھوں نے ایک سوئی ہوئی قوم کو جگایا ۔انھیں آزادی کی اہمیت سے روشناس کروایا اور ایک آزاد ریاست کا خاکہ پیش کیا۔ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو بہت اچھی بصیرت عطا کی تھی۔ علامہ اقبال کی بصیرت آج ہمارے سامنے حقیقت بن چکی ہے۔ پاکستان اقبال اور قائد کی امانت حسیں ہے ۔ہمیں کلام اقبال سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔ اقبال کا پیغام حرکت و عمل ہے ۔اسی سے زندگی میں حرارت پیدا ہوتی ہے۔ طلبا و طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے تقریب کو رونق بخشی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں