34

خوشاب (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عماری شیرازی نےقائدآباد میں 8 سالہ عدن کے اغوا اور قتل کے مقدمہ میں غیر معمولی

خوشاب (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عماری شیرازی نےقائدآباد میں 8 سالہ عدن کے اغوا اور قتل کے مقدمہ میں غیر معمولی کارگردکی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا۔
پولیس کی بروقت کارروائی پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ نے کہا کہ ایسےافسران محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔۔ ڈی ایس پی قائدآباد کی سربراہی میں بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے عدن نامی بچے کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران پیش آنے والے پولیس مقابلہ میں ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ ⁠ڈی پی او خوشاب نے پولیس ٹیم کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے قائدآباد پولیس کے افسران اور جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں