لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کی معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ روزنامہ زیرو لائن ملتان اپنی معیاری صحافت، غیرجانبدارانہ تجزیوں اور
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)
علاقہ تھل کی معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ روزنامہ زیرو لائن ملتان اپنی معیاری صحافت، غیرجانبدارانہ تجزیوں اور عوامی مسائل کو جرات مندی سے اجاگر کرنے کی بدولت تیزی سے عوامی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زیرو لائن نے مختصر عرصے میں اپنے منفرد اندازِ رپورٹنگ اور مثبت صحافتی رویوں کے ذریعے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ کا کہنا تھا کہ یہ اخبار گروپ ایڈیٹر کہنہ مشق نامور سئنیر صحافی عاطف اعوان کی قیادت میں نہ صرف صحافت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھے ہوئے ہے بلکہ ملک کے دور دراز علاقوں کی حقیقی آواز بن چکا ہے۔ انہوں نے روزنامہ زیرو لائن ملتان کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے ثابت کیا ہے کہ اگر نیت، عزم اور پیشہ ورانہ دیانتداری موجود ہو تو کامیابی یقینی ہوتی ہے۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ روزنامہ زیرو لائن مستقبل میں بھی سچائی، شفافیت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی صحافتی جدوجہد جاری رکھے گا اور ملکی ترقی و استحکام میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔