کفری (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے گورنمنٹ ہائ سکول کُفری کا خصوصی دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مختلف
کفری (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے گورنمنٹ ہائ سکول کُفری کا خصوصی دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباء سے نصاب سے متعلق سوالات کیے اور تعلیمی معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ بچوں کی کردار سازی اور معیاری تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ یہ طلباء مستقبل میں ملک و قوم کے کارآمد شہری بن سکیں۔ دوران وزٹ کمشنر سرگودھا کو بتایا گیا کہ ایک فلٹریشن پلاٹ کفری ہائی سکول میں نصب کیا جائے گا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ بلال حسن اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔