عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاھری نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہتی ہے، قدرتی آفات اور ناگہانی حادثات میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے اور دیگر قدرتی آفات سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء میں حکومت سندھ کی جانب سے مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ میں منعقد ہوئی، جس میں محکمہ ریونیو کے افسران اور متاثرہ خاندانوں کے ورثاء نے شرکت کی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاھری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں قدرتی آفات سے متاثرہ شہریوں کی مالی مدد کا سلسلہ جاری ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ عوام کے مسائل کے حل اور ریلیف کی فراہمی میں ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاھری نے قدرتی آفتیں اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ضلع عمرکوٹ کے کل تین افراد کے ورثاء میں فی کس بیس لاکھ (20) روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے، اس موقع پر متاثرہ خاندانوں نے حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں حکومت سندھ کی جانب سے دی گئی مدد ان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]