61

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے حوالے سے قائم بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے حوالے سے قائم بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر کے دربار ہال میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس میں کمیٹی کے اراکین ایس ایس پی عمرکوٹ عذیر احمد میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ نور محمد شیخ، چیف میونسپل آفیسر میونسپل کمیٹی عمرکوٹ سید ساجد شاہ، ضلعی اطلاعات افسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، سی ایم او ضلع کونسل عمرکوٹ امتیاز ھالیپوٹو، علمائے کرام مولانا عبدالقادر جمالی، مولانا محمد غلام مصطفیٰ صابری، مولانا ارشاد علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اقلیتی امور میرپورخاص سکندر علی، وائس چیئرمین ٹی سی پیتھورو وکرم کمار، گھنشام داس بجیر، ٹاؤن آفیسر شمشیر شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر تشکیل دی گئی اس کمیٹی کا مقصد برداشت، دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے عقائد کا احترام، اور معاشرتی ہم آہنگی کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم سب مل کر اپنی سرزمین پر امن و بھائی چارے کا پیغام دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضلع میں کسی بھی قسم کی شدت پسندی سامنے آئے تو اسے فوری طور پر اس کمیٹی کے ذریعے حل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ اگر کسی مقدس مقام پر ناجائز قبضہ ہو تو فوراً اس کی نشاندہی کرکے اطلاع دی جائے تاکہ قانونی کارروائی کے ذریعے قبضہ ختم کرایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے تمام مکاتبِ فکر اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو آپس میں امن و بھائی چارے کے ساتھ رہنا چاہیے، خاص طور پر برداشت، رواداری اور امن کا پیغام عام کرنا ضروری ہے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا اور اس کی کارکردگی رپورٹ حکومت کو ارسال کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں