ہارون آباد()ممبر قومی اسمبلی و سر براہ مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق نے کہا ہےکہ عرفان صدیقی کا انتقال ایک عظیم سانحہ ہے۔ہماری رفاقت ۳۸ سال سے تھی- ایک دوست اور ساتھی ہم سے الگ ہو گئے- اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی-ان کا قلم اور ان کی حریت فکر پاکستان کی سیاست اور صحافت کا اہم حصہ رہے ہیں۔ ان کی وفات سے ہم نے ایک منفرد لکھاری، عاجز مزاج اور روشن دماغ شخصیت کو کھو دیا۔اعجاز الحق کے متعمد خاص ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری غلام مرتضی اور صوبائی ٹکٹ ہو لڈر مسلم لیگ ضیاء چوہدری کاشف ثناء کاکہنا تھا کہ وہ ہمیشہ عرفان صدیقی کی یادوں اور ان کی خدمات کو دل و دماغ میں زندہ رکھیں گے۔مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی صحافت اور سیاست دونوں میں اعلیٰ روایات کے علمبردار تھے، اور ان کی خدمات کو کبھی نہیں فراموش کیا جا سکتا۔اللہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]