49

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیر آباد خان محمد زرداری نے یوسی 8 نواب شاہ کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیر آباد خان محمد زرداری نے یوسی 8 نواب شاہ کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ماڈل لائن پار نواب شاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، صفائی کی صورتحال اور بچوں کے لیے سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے اساتذہ، عملے اور طالبات کی حاضری بھی چیک کی۔ اسکول کے دورے کے دوران ریجنل ڈائریکٹر نے طالبات سے نصاب کے بارے میں سوال و جواب بھی کیے ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ خان محمد زرداری نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور زیرِ تعلیم بچیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے اساتذہ، عملے اور طالبات کو صوبائی محتسبِ اعلیٰ کے ادارے کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور شکایات درج کرانے کے طریقۂ کار سے متعلق آگاہی بھی دی۔خان محمد زرداری نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے دورے کرنے کا مقصد اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینا اور صوبائی محتسبِ اعلیٰ کے ادارے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران بھی ریجنل ڈائریکٹر کے ہمراہ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں