رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فار بوائز ظفر آباد رنگپور بگھور ہیڈماسٹر ملک عابد اقبال کی زیر نگرانی طلباء کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے مثالی کردار اداکررہاہے۔ جس پر عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے رئیس مدرسہ اور تمام ٹیچنگ سٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپوربگھور میں ہیڈ ماسٹر ملک عابد اقبال کی رہنمائی میں جہاں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور توجہ دی جا رہی ہے وہیں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کو بھی اولین ترجیح بنایا گیا ہے ۔ ان بہترین تدریسی سرگرمیوں کی وجہ سے طلباء کے اندر جذبہ مسابقت فروغ پا رہا ہے ۔ سکول ہذا کے طلباء نے امسال بھی سپورٹس مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا اور ضلعی سطح پر شاندار کا مظاہرہ کیا ۔ مزید برآں گورنمنٹ ایلیمٹنری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کے طلباء کی والی بال کے مقابلے میں بھی شاندار کارکردگی علاقہ بھر میں مثالی ہے علاوہ ازیں امسال قرات اور نعت خوانی کے مقابلوں سکول ہذا نے صرف تحصیل اور ضلع. لیول پر شاندار پوزیشنیں حاصل کیں بلکہ سکول ہذا کے ہونہار طالب محمدفضیل نے مقابلہ قرات میں سرگودھا ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے صوبائ لیول کے مقابلے کےلیے کوالیفائ کیا۔ جس کا کریڈٹ سربراہ ادارہ ہذا سمیت تمام متعلقہ سٹاف کو جاتا ہے ۔ مزید برآں محکمہء. . تعلیم ضلع خوشاب کے سرمایہء افتخار ملک عابد اقبال کی پرخلوص کوششوں کی وجہ سے مخیر حضرات اور سٹاف کے تعاون سےگورنممنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آبادرنگپور بگھور میں سولر سسٹم اور فلٹریشن پلانٹ کی سہولت بھی فراہم کردی گئ ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]