خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے تحصیل نوشہرہ کے موضع کُفری کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ اس موقع پر کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تحصیل نوشہرہ میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے 40 فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جا رہے ہیں۔کمشنر نے ہدایت کی کہ تین پلانٹ موضع کفری میں لگائے جائیں اور تمام فلٹریشن پلانٹس آبادیوں کے قریب ایسے مقامات پر نصب کیے جائیں جہاں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی ضرورت زیادہ ہو۔
کمشنر سرگودہا کی ہدایت پر کُفری میں نوجوانوں کے لیے سپورٹس گراؤنڈ مختص کیا گیا ہے ۔ کمشنر نے سائٹ کا معائینہ کیا اور سپورٹس گراؤنڈ کو اے ڈی پی اسکیم میں شامل کر کے باقاعدہ ترقیاتی منصوبے کے طور پر تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو سون ویلی میں کھیلوں کے مقابلے شروع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ والی بال کے علاوہ ٹیپ بال کرکٹ ،سون ویلی پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع دینا حکومت کی ترجیح ہے تاکہ دیہی علاقوں میں کھیلوں کی روایت مضبوط ہو۔
کمشنر جہانزیب اعوان نے کُفری ہائی سکول کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلبہ سے نصاب سے متعلق سوالات کیے اور تعلیمی معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ بچوں کی کردار سازی اور معیاری تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ یہ طلبہ مستقبل میں ملک و قوم کے کارآمد شہری بن سکیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ایک فلٹریشن پلاٹ کفری ہائی سکول میں نصب کیا جائے گا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ بلال حسن اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی ستی رپورٹر) ڈاکٹر عامر رضا نے کہا کہ عوام کے لیے صحت کے شعبے میں ایک
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی ستی رپورٹر) ڈاکٹر عامر رضا نے کہا کہ عوام کے لیے صحت کے شعبے میں ایک
ہارون آباد ( سٹی رپورٹر)میں جامعہ فریدیہ تجوید القرآن کے ایک طالب علم پر مبینہ تشدد کا معاملہ
ہارون آباد ((. . . . )): محکمہ زراعت پنجاب کے زیرِ اہتمام آج کسان سہولت سینٹر ہارون آباد کا باقاعدہ
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی سامارو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ذوالفقار