نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)این ڈی ایف پاکستان کی جانب سے حیدرآباد میں GAVI کے تعاون سے “تحفظ اور محفوظ ماحول” پر تربیتی ورکشاپ
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)این ڈی ایف پاکستان کی جانب سے حیدرآباد میں GAVI کے تعاون سے “تحفظ اور محفوظ ماحول” پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈوالپمنٹ فورم (NDF) پاکستان نے GAVI اور ہیلپ تنظیم کے تعاون سے جاری منصوبہ “سندھ میں معمول کی حفاظتی ٹیکہ مہم کو بہتر بنانے کے لیے غیر رسائی شدہ افراد تک رسائی” کے تحت حیدرآباد میں تحفظ اور سیف گارڈنگ کے موضوع پر ایک جامع تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔خالدہ ملاح، جو سیف گارڈنگ کی ماہر ہیں، نے تربیتی نشست کے دوران شرکاء کو تحفظ کی اہمیت اور کمیونٹی سطح پر صحت کے پروگراموں میں ہر فرد کے حقوق کے احترام پر توجہ دلائی۔ انہوں نے شرکاء کو عملی مشقوں اور گروپ سرگرمیوں میں بھرپور طریقے سے شامل کیا۔طارق حسین چنڑ، پروگرام مئنیجر NDF اور سیف گارڈنگ کے ماہر، نے بھی تحفظ اور سیف گارڈنگ پر تفصیلی سیشن دیے۔ انہوں نے NDF کی نو ہارم پالیسی (No Harm Policy) اور سیف گارڈنگ پالیسی کو اجاگر کرتے ہوئے محفوظ کام کے ماحول کو برقرار رکھنے اور تمام پروگرام سرگرمیوں میں شفافیت و جوابدہی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈیولپمنٹ فورم (NDF) پاکستان کے صدر عابد لاشاری نے تربیت کے ماہرین کے قیمتی وقت اور شاندار کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حیدرآباد میں جاری ویکسینیشن منصوبے پر کام کرنے والے NDF عملے کی فعال شرکت کو سراہا اور نچلی سطح پر یونین کونسل و گاؤں گوٹھ میں سیف گارڈنگ اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عملہ اور کمیونٹی دونوں محفوظ رہیں۔