46

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے )ممتاز صحافی ، صدر پریس کلب سرگودھا، عبدالحنان

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے )ممتاز صحافی ، صدر پریس کلب سرگودھا، عبدالحنان چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے طالب علم با صلاحیت ہیں۔ انھیں نشان منزل کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے مسلم نوجوان کو اپنے اسلاف کے کارناموں کے مطابق اپنی زندگی ڈھالنی چاہیے علامہ اقبال کسی ایک نقطے پر مرکوز نہیں رہتے ۔ان کا پیغام اللہ کے بندوں کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے ۔صحافت عصرِ حاضر کا چوتھا ستون ہے ۔ صحافیوں کو چاہیے کہ وہ مشاہیر کے اقوال کی تشہیر کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریڈیو پاکستان سرگودھا کے پروگرام دانش کدہ میں ”اقبال جو اقبال ہے“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں پروفیسر روبینہ اسلم، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ،شیخ محمد عثمان، سائرہ اکرم، فوزیہ سلطانہ، عائشہ شہزاد اور دیگر نے بھی گفتگو میں حصہ لیا ۔ عبدالحنان چودھری نے مزید کہا کہ زندگی عمل سے بنتی ہے ۔ہمیں عمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔اقبال نے جو فلسفہء حیات دیا اس میں ہمارے مسائل کا حل ہے ۔ اقبال نے قرآن پاک کی مختلف آیات کو اپنی شاعری کا حصہ بنا کر ایک سچے مسلمان ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ ممتاز ماہر تعلیم پروفیسرروبینہ اسلم نے کہا کہ اقبال ہمارے لیے اللہ تعالی ا کی بہت بڑی عطا ہے۔ انھوں نے قرطاس و قلم سے برعظیم پاک و ہند کے مسلمانوں کو سوئے منزل گامزن ہونے کا پیغام دیا ۔قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے ان کا خواب پورا کر دکھایا۔ تعلیمی اداروں میں سارا سال اقبال کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارے نصاب میں کلام اقبال کا ہونا از بس ضروری ہے ۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ اقبال کا کلام جامد و ساکت نہیں ہے۔ اقبال نے ہر شعبہ زندگی میں ہماری نمائندگی کی ہے۔ ہمارا نظام تعلیم اسلامی ہونا چاہیے۔ اقبال کا اقبال عمل سے بلند ہوا ۔دیگر مقررین نے بھی فکر اقبال کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ کلام اقبال ترنم سے پڑھا گیا۔ یہ پروگرام محترمہ فریحہ کنول نے پیش کیا۔ نعمان شفیق پروگرام انجینئر تھے
-٭-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں