November 17, 2026

قومی اسمبلی: محمود اچکزئی نے 27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔

IMG-20251112-WA0288

قومی اسمبلی: محمود اچکزئی نے 27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔

یہ حکومت فارم 47 پر قائم کی گئی ہے، اب یہ بتائیں ایسی پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا اختیار دیا جا سکتا ہے۔محمود اچکزئی

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے 27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی اظہار خیال کے لیے کھڑے ہوئے تو انہوں نے 27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت فارم 47 پر قائم کی گئی ہے، اب یہ بتائیں ایسی پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا اختیار دیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے، واک آوٹ اور احتجاج بھی کریں گے جب کہ تقریریں بھی کریں گے۔نواز شریف کی پارلیمنٹ میں متوقع آمد کے سوال پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ نواز شریف آئیں نا آئیں وہ اب پاکستانی سیاست سے غیر متعلق ہو چکے ہیں، پارلیمان میں نواز شریف کے لیے کسی نے بھی ریڈ کارپٹ نہیں بچھائی۔