November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین شیدی) کمشنر سکھر ڈویژن سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات، چھوہارا منڈی، خواتین مزدور اور سول ہسپتال سکھر

IMG-20251112-WA0281

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین شیدی) کمشنر سکھر ڈویژن سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات، چھوہارا منڈی، خواتین مزدور اور سول ہسپتال سکھر کے مسائل اٹھائے گئے۔کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی سے سکھر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری امداد بوزدار کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں فرید سومرو، ڈاکٹر عبدالوحید مستوئی، انس گھانگھرو اور ایڈووکیٹ امیر بخش چوہان شامل تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے کمشنر سکھر کو سول ہسپتال سکھر میں بعض ڈاکٹروں کی ڈیوٹی کے دوران غیر حاضری، ضروری ادویات کی کمی، گائنی وارڈ میں سہولیات کی عدم دستیابی اور مریضوں کے دیگر مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔وفد نے کمشنر کو چھوہارہ منڈی سکھر اور کھجور منڈی خیرپور میں آبادگاروں اور مزدوروں کے ساتھ ہونے والے غیر منصفانہ سلوک کے بارے میں بھی آگاہ کیا، بتایا گیا کہ بعض کمیشن ایجنٹس کھجور کے آبادگاروں سے من مانی کمیشن لے رہے ہیں، جبکہ خواتین مزدور کم اجرت پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔وفد نے مزید نشاندہی کی کہ منڈی میں خواتین مزدوروں کے لیے واش رومز اور ڈسپنسری جیسی بنیادی سہولیات تک موجود نہیں ہیں، جس کی وجہ سے انہیں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ کچھ جگہوں پر ان کے ساتھ ہراسمنٹ کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے وفد کی نشاندہی کردہ مسائل پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کی اور یقین دلایا کہ سول ہسپتال، چھوہارہ
منڈی اور خواتین مزدوروں سے متعلق تمام مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔