November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر: شہر کے تجارتی مراکز قبضہ مافیا کے نرغے میں، تاجر تنظیموں کے بعض عہدیداران بھی ملوث عوام کا کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے گرینڈ آپریشن کا مطالبہ

IMG-20251112-WA0275
    سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
    سکھر: شہر کے تجارتی مراکز قبضہ مافیا کے نرغے میں، تاجر تنظیموں کے بعض عہدیداران بھی ملوث عوام کا کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے گرینڈ آپریشن کا مطالبہ

    سکھر (بیورورپورٹ)سکھر شہر کے اہم تجارتی مراکز اور مصروف بازار ان دنوں قبضہ مافیا کے مکمل نرغے میں آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض نام نہاد تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے مختلف بازاروں، فٹ پاتھوں اور شاہراہوں پر قبضے جما لیے ہیں، جہاں کسی کو روکنے یا ٹوکنے کی اجازت نہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی فرد ان غیرقانونی قبضوں کے خلاف بات کرنے یا سمجھانے کی کوشش کرے تو الٹا وہی افراد نام نہاد تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے نشانے پر آجاتے ہیں۔ صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ انتظامیہ اور بلدیہ سکھر کے افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔نیم کی چاڑی، گھنٹہ گھر چوک، مینارہ روڈ، شہید گنج، شاہی بازار، صرافہ بازار، لڑائکی بازار، ڈھک روڈ اور سری چوک سمیت بیشتر بازاروں میں دکانداروں نے اپنی دوکانوں کے آگے کئی کئی فٹ تک سامان پھیلا رکھا ہے۔ خاص طور پر نیم کی چاڑی میں ایک معروف تاجر تنظیم کا سربراہ پوری گلی پر قبضہ کیے بیٹھا ہے۔علاقہ مکینوں اور شہریوں کے مطابق اس جگہ پر خواتین کی بڑی تعداد خریداری کے لیے آتی ہے، لیکن دوکانوں سے باہر پھیلے سامان اور تجاوزات کے باعث راستے تنگ ہوگئے ہیں۔ اس موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بعض اوباش عناصر اور رکشہ ڈرائیور خواتین کو ہراساں کرتے ہیں، جس سے سماجی بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔شہریوں نے بتایا کہ کئی مرتبہ بی سیکشن تھانے میں شکایات درج کرائی گئیں، مگر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔ دوسری جانب قبضے کے یہ سلسلے اب ڈپٹی میئر سکھر کے گھر کے سامنے بھی پہنچ چکے ہیں، جہاں کھلے عام تجاوزات قائم کی جارہی ہیں، مگر بلدیہ سکھر کے متعلقہ افسران اور عملہ تاحال خاموش ہے۔سکھر کے باشعور شہریوں، سماجی تنظیموں اور تاجر برادری کے سنجیدہ حلقوں نے کمشنر سکھر اور ڈپٹی کمشنر سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شہر کے تمام بازاروں، شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن کیا جائے تاکہ عوام اور پیدل چلنے والے افراد سکون کا سانس لے سکیں۔