اوکاڑہ (جاوید راہی بیورو چیف ) ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ
اوکاڑہ (جاوید راہی بیورو چیف ) ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میئرز اوکاڑہ، خالد جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف پیٹرول پمپس اور دکانوں کا معائنہ کیا۔
چیکنگ کے دوران تمام ترازو، پیمانے اور ویٹس اینڈ میئرز کے آلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
جہاں کہیں خلاف ورزی، کمی یا کوتاہی پائی گئی، وہاں موقع پر ہی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر انسپکٹر ویٹس اینڈ میئرز نیامت شہزاد نے مختلف کنڈاجات (weighing scales) کا معائنہ کیا اور شوگر ملز کے کنڈاجات بھی چیک کیے تاکہ کرشنگ سیزن کے دوران کسانوں کو پورا وزن ملے اور کسی قسم کی کمی یا شکایت پیدا نہ ہو-