November 17, 2026

*اسلام آباد خودکش حملہ ویک اپ کال ہے، اس ماحول میں افغانستان سے کامیاب مذاکرات کی امید رکھنا فضول ہوگا: خواجہ آصف*

IMG-20251112-WA0252

*اسلام آباد خودکش حملہ ویک اپ کال ہے، اس ماحول میں افغانستان سے کامیاب مذاکرات کی امید رکھنا فضول ہوگا: خواجہ آصف*

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا ہم حالت جنگ میں ہیں، کوئی یہ سمجھے کہ پاک فوج یہ جنگ افغان پاکستان سرحدی علاقے میں اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں لڑ رہی ہے تو آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ wake up call ہے کہ یہ سارے پاکستان کی جنگ ہے، جس میں پاک فوج روز قربانیاں دے رہی ہے اور عوام کو تحفظ کا احساس دلا رہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید لکھا کہ اس ماحول میں کابل کے حکمرانوں سے کامیاب مذاکرات کی زیادہ امید رکھنا عبث (بیکار یا فضول) ہوگا۔