November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم حاجی فیض محمد بلوچ کی

IMG-20251112-WA0203

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم حاجی فیض محمد بلوچ کی ایس ایس جی سی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، نیا گیس میٹر نصب ہونے کے بعد 2 لاکھ 23 ہزار 950 روپے کا ناجائز بل عائد درست بل اور انصاف کی فراہمی کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے محلہ نمبر 321-A، انجن شیڈ کالونی کے رہائشی حاجی فیض محمد ولد غلام مرتضیٰ تمیرانی بلوچ نے سکھر گیس حکام کے ناروا رویے اور ناجائز بل کے خلاف اعلیٰ حکام کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گھر میں گیس کنکشن (کسٹمر آڈی نمبر 5049471000) پر نیا میٹر (نمبر 18579502) مورخہ 28 مارچ 2025 کو نصب کیا گیا، جبکہ پرانا میٹر نمبر 18301699 تبدیل کیا گیا تھا۔حاجی فیض محمد بلوچ کے مطابق، وہ مذکورہ گیس کنکشن کے تمام سابقہ بل باقاعدگی سے جمع کراتے رہے ہیں اور ان کے ذمے کسی قسم کے بقایاجات موجود نہیں تھے۔ تاہم نیا میٹر نصب ہونے کے بعد صرف ایک ماہ کے اندر 2 لاکھ 23 ہزار 950 روپے (دو لاکھ تئیس ہزار نو سو پچاس روپے) کے کرنٹ چارجز لگا دیے گئے، جو سراسر ناجائز اور بلاجواز ہیں۔حاجی فیض محمد نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ایک غریب، مسکین اور ریٹائرڈ ریلوے ملازم ہیں۔ ان کا گیس کنکشن صرف گھریلو استعمال کے لیے ہے، نہ وہ گیس چوری میں ملوث ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے کو کنکشن دیا ہوا ہے۔ اس کے باوجود محکمہ گیس کی جانب سے بھاری بل بھیجنا سراسر ظلم و ناانصافی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ کئی بار متعلقہ آفسران کے پاس اپنی شکایت لے کر گئے مگر ان کی کوئی داد رسی نہیں ہوئی، جس کے باعث وہ اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرنے پر مجبور ہیں۔حاجی فیض محمد بلوچ نے چیئرمین ایس ایس جی سی، ریجنل جنرل منیجر، چیف انجینئر سکھر، ڈپٹی کمشنر سکھر سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف انکوائری کر کے ناجائز بل کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، اور درست بل جاری کیا جائے تاکہ وہ اپنی ادائیگی بروقت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کی شکایت پر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو وہ اپنے حق کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔ آخر میں حاجی فیض محمد بلوچ نے کہا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے تاکہ وہ ریاستی اداروں پر اپنا اعتماد بحال رکھ سکیں، بصورت دیگر وہ اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔