خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں وزیر اعلی ا پنجاب کی جانب سے دی گئی زراعت میں جاری سبسڈیز ،کسان کارڈ پروگرام ،زیادہ گندم کاشت کمپیئن اورویٹ کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا ۔اس
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں وزیر اعلی ا پنجاب کی جانب سے دی گئی زراعت میں جاری سبسڈیز ،کسان کارڈ پروگرام ،زیادہ گندم کاشت کمپیئن اورویٹ کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالماجد خان نے چاروں تحصیلوں خوشاب،نوشہرہ،قائدآباد،قائدآباد میں زیادہ گندم کاشت،گنا کاشت، سموگ آگاہی مہم ،ٹریکٹر سکیم،سبسڈیزویگر زراعت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کو بریفنگ دی اور بتایا کہ زراعت کے حوالے سے ضلع بھر میں محکمہ زراعت کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں جو دور دراز زرعی ایریاز میں کسانوں اور زمیندار بھائیوں کو ایورننس دے رہے ہیں ۔مزیدبتایاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے جاری کردہ کسان کارڈ سے ساڑھے بارہ سو سے زیادہ کسانوں نے استفادہ حاصل کیا سبسڈی کی رقم جن کسانوں نے پہلے واپس کردی تھی اُنکے کارڈ میں پوری رقم دوبادہ جاری کر دگئی ہے ۔علاوہ ازیں وزیر اعلی ا پنجاب کی جانب سے اربوں روپے کی سبسڈیز ،کھاد، ٹریکٹر سکیم ،گندم کی زیادہ کاشت پروگرام کے تحت فی ایکڑ 5ہزار ،کسان لون سکیم ,ٹماٹر کی زیادہ کاشت پر سینکڑوں کسانوں کو انعامات دیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ کسانوں کو وزیر اعلی ا پنجاب نے گندم کی مد میں جو سبسڈیز و دیگر ریلیف فراہم کیا ہے اسے کسانوں کو گندم کی کاشت اور زراعت میں بہت زیادہ سپورٹ حاصل ہوئی ہے ضلع خوشاب میں گندم کی زیادہ سے زیادہ کاشت بلکہ سو فیصد یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرنے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی کہ کسانوں میں گندم کی کاشت کےحوالے سے کمپیئن اور آگاہی پروگرام کیے جائیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی سطح پرزیادہ گندم اُگاوُمقابلہ کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا اور زیادہ گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو انعامات دیئے جائیں گے گندم ،گنا،کپاس ،ودیگر شعبہ زراعت سے منسلک کسانوں کو حکومت پنجاب ہر ممکن مالی مدد اور تعاون فراہم کرےگی۔