پلوآں (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فار بوائز پلوآں ہیڈ ماسٹر ملک حاجی اختر حسین کلو کی زیر نگرانی طلباء کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے بھرپور کردار اداکررہاہے۔ جس پر عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے رئیس مدرسہ اور تمام
پلوآں (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فار بوائز پلوآں ہیڈ ماسٹر ملک حاجی اختر حسین کلو کی زیر نگرانی طلباء کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے بھرپور کردار اداکررہاہے۔ جس پر عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے رئیس مدرسہ اور تمام ٹیچنگ سٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پلوآں میں ہیڈ ماسٹر ملک حاجی اختر حسین کلو کی رہنمائی میں جہاں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور توجہ دی جا رہی ہے وہیں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کو بھی اولین ترجیح بنایا گیا ہے ۔ ان بہترین تدریسی سرگرمیوں کی وجہ سے طلباء کے اندر جذبہ مسابقت فروغ پا رہا ہے ۔ سکول ہذا کے طلباء نے امسال بھی سپورٹس مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا اور شاندار کا مظاہرہ کیا ۔ مزید برآں گورنمنٹ ایلیمٹنری سکول پلوآں کے طلباء کی جمناسٹک کی شاندار کارکردگی علاقہ بھر میں مثالی ہے ۔ جس کا کریڈٹ سربراہ ادارہ ہذا سمیت تمام متعلقہ سٹاف کو جاتا ہے ۔