November 17, 2026

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کے انچارج پبلک فورم جوہرآباد سردار قنبر رضا خان بلوچ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت اور علاقائی ترقی ہمارا اولین مشن ہے۔ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے

IMG-20251111-WA0291

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کے انچارج پبلک فورم جوہرآباد سردار قنبر رضا خان بلوچ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت اور علاقائی ترقی ہمارا اولین مشن ہے۔ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کی قیادت میں جوہرآباد، تھل ،کدھی اور ملحقہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے جس سے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں تعلیم، صحت، سڑکوں اور صاف پانی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ عوام کا اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے اور ہم اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ سردار قنبر رضا خان بلوچ نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، ان بہبود کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی بہبود کے منصوبے بلا تفریق جاری ہیں اور خدمت کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔ سردار قنبر رضا خان بلوچ نے کہا کہ سیاست کا مقصد ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوامی خوشحالی اور علاقے کی ترقی ہے، اسی جذبے کے ساتھ ہم میدانِ عمل میں ہیں۔