ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مہنگائی سے سفید پوش طبقہ پریشان
ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مہنگائی سے سفید پوش طبقہ پریشان
اشیائے خوردنوش عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی
تفصیلات کےمطابق مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ سفید پوش طبقہ تو بھوکا مرنے کے درپے ہے۔ اوپر سے کاروباری مندا تو پریشان کن ہے۔ حکومت کے مہنگائی کنٹرول کرنے کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں۔ عوام فاقوں پر مجبور ہے۔ سفید پوش طبقہ سخت حالات کا مقابلہ کب تک کرے گا۔ حکومت کو چاہیے کہ نرم پالیسی اختیار کرے اور عوام کے بارے میں خصوصی حکمت عملی تیار کرے۔