52

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی ۔۔۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اوکاڑہ کیمپس اور محکمہ زراعت (توسیع) ساہیوال اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے 8 تا 16 نومبر

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی
۔۔۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اوکاڑہ کیمپس اور محکمہ زراعت (توسیع) ساہیوال اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے 8 تا 16 نومبر 2025ء ایک خصوصی *گندم آگاہی مہم* کا آغاز کیا گیا۔یہ مہم صوبہ پنجاب کے چھ ڈویژنز میں کسانوں کو گندم کی جدید اقسام، جدید زرعی طریقوں، معیاری بیج، متوازن کھاد اور مؤثر آبپاشی کے حوالے سے آگاہی دینے کے لیے چلائی جا رہی ہے، تاکہ گندم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔اس مہم میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباء و طالبات، فیکلٹی ممبران اور محکمہ زراعت کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں، جو فیلڈ میں جا کر کسانوں سے براہِ راست رابطہ کریں گے۔
پرنسپل ڈاکٹر طاہر منیر بٹ نے کہا کہ یونیورسٹی اپنی تدریسی، تحقیقی اور فیلڈ بیسڈ سرگرمیوں کے ذریعے ملکی غذائی تحفظ میں اپنا مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ کسان ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہیں اور ان کی فلاح کے بغیر زرعی ترقی ممکن نہیں۔ مہم کی ابتدائی تقریب ساہیوال میں منعقد ہوئی، جس میں *وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم* کے تحت کسانوں میں گرین ٹریکٹر تقسیم کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت 5500 روپے فی من مقرر کیے جانے کا اعلان بھی کسانوں کے لیے خوش آئند قدم قرار دیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مہم تعلیمی و عملی میدان میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی اور کسانوں کو جدید زرعی رجحانات سے ہم آہنگ کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈاکٹر طاہر جواد، ڈائریکٹر ایگریکلچرل ایکسٹینشن چوہدری شہباز اختر،
اسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچرل ایکسٹینشن ڈاکٹر محمد اسلم ساہیوال ڈویژن، سید عمران احمد شاہ ایم این اے، رانا ریاض نواب اکرام خان، پیر ولایت شاہ، ملک انعام کریم اور خاور شوکت ملک شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں