November 17, 2026

*مرنے کے بعد قرآن خوانی فائدہ نہ دے گی گر زندگی میں نہ قرآن پڑھا* پیر 10 نومبر 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2025-11-04_053602

*مرنے کے بعد قرآن خوانی فائدہ نہ دے گی گر زندگی میں نہ قرآن پڑھا*

پیر 10 نومبر 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*ایک جاگتا ہوا پیغامِ حقیقت*
میرے عزیز بھائیو اور بہنو!
انسان ساری عمر اس دنیا میں بھاگتا رہتا ہے…کبھی مال کے پیچھے، کبھی عہدے کے پیچھے کبھی اولاد، کبھی شہرت مگر افسوس! آخرت کے لیے کچھ نہیں کرتا۔

دنیا کے کاروبار میں اتنا مصروف کہ قرآن کھولنے کی فرصت نہیں، نماز پڑھنے کا وقت نہیں، اللہ سے بات کرنے کا دل نہیں۔

پھر جب موت آتی ہے
تو یہی گھر والے جن کے لیے اس نے ساری زندگی گزاری،
اس کے مرنے کے بعد قرآن خوانی کرواتے ہیں، صدقہ کرتے ہیں، ایصالِ ثواب کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اب شاید بخشش ہو جائے گی۔

مگر ذرا رکیے، غور کیجیے…
کیا اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والا نہیں؟ کیا وہ اس بندے کو جنت دے گا جس نے خود کبھی قرآن کو سمجھا ہی نہیں؟ جس نے خود نماز کو چھوڑ دیا؟ جس نے خود نیکی کی راہ اختیار نہ کی؟

قرآن میں صاف ارشاد ہے: “وَأَنْ لَيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ”(النجم: 39)
یعنی “انسان کے لیے وہی ہے جو اس نے خود کمایا۔”

ہاں!
ایصالِ ثواب ضرور کیا جا سکتا ہے دعا، صدقہ، قرآن خوانی اگر خلوصِ نیت سے کی جائے تو اللہ چاہے تو قبول فرما لے،
لیکن یاد رکھو!
اللہ کا نظام رحمت کے ساتھ عدل پر بھی قائم ہے۔

نجات صرف اس کے لیے ہے
جو خود ایمان لایا، خود نیکی کی راہ پر چلا، اور خود اللہ کے سامنے جھکا۔

میرے عزیزو!
اپنی بخشش دوسروں کی دعا پر مت چھوڑو،
خود قرآن سے رشتہ جوڑ لو،
روزانہ کے چند لمحے قرآن کے لیے نکالو،
اللہ سے تعلق بنا لو ورنہ قبر میں تم اکیلے ہو گے، نہ رشتہ دار ساتھ ہوں گے، نہ دوست۔

اور وہاں صرف ایک صدا سنائی دے گی:
“یہ ہے وہ انجام جو تم نے خود کمایا!”

لہٰذا آج سے ہی فیصلہ کر لو
کہ میں اپنی مغفرت کا سامان خود کروں گا،
میں قرآن کو سمجھوں گا،
میں نماز قائم کروں گا،
میں اپنی زندگی اللہ کے نام پر بدلوں گا۔

کیونکہ یاد رکھو!
قرآن پڑھنے والا، قرآن پر عمل کرنے والا اور قرآن کو پھیلانے والا ہی اصل میں زندہ ہے
باقی سب صرف نام کے مسلمان ہیں۔

خلاصہ:
قرآن خوانی نیکی ہے،
مگر نجات اُس کی ہے جو خود قرآن کے ساتھ زندہ رہتا ہے۔
سورة الفرقان – آیت 30 میں فرمان ربانی ہے۔

وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا

یاد رہے کہ نبی کریم آخرت میں اللہ تعالی سے ہمارے خلاف استغاثہ پیش کریں گے کہ یا اللہ میری قوم نے قرآن کو چھوڑ رکھا تھا پھر آپ کا ہاس کیا جواب ہو گا؟؟؟؟؟؟؟

الدعاَء
یا حیئ یا قیوم برحمتک استغیث
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333