November 17, 2026

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) عمرکوٹ کے قریب گاؤں ویھرو شریف میں کولہی

IMG-20251110-WA0194

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)
عمرکوٹ کے قریب گاؤں ویھرو شریف میں کولہی برادری اور کنبھر برادری کے درمیان گزشتہ سال شروع ہونے والا پلاٹ کی ملکیت کا تنازع ختم نہیں ہو سکا۔ گزشتہ روز کولہی برادری کے افراد نے عمرکوٹ پریس کلب پہنچ کر احتجاجی پریس کانفرنس کی اور مسئلے کے پرامن اور قانونی حل کا مطالبہ کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران کولہی برادری کے رہنمائوں میونسپل کمیٹی کے رکن چیتن کمار گوئل، ایڈوکیٹ اوم پرکاش کولہی، بھگت بھومارام کولہی، ہوت چند کولہی، شودن کولہی، کرشن کولہی اور دیگر نے بتایا کہ ہم نے مذکورہ زمین بارہ سال قبل زمیندار عبدالرزاق ببر سے خریدی تھی جس کے عوض ہم نے پیشے دے دیئے تھے پانچ ماہ قبل کنبھار برادری کے لوگوں نے حملہ کر دیا۔ پلاٹ میں ہماری جھونپڑیوں کو آگ لگا دی اور اندر موجود خواتین اور بچوں پر وحشیانہ تشدد کرکے ان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران کنبھر برادری کے ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ہمارا ایک شخص دین کولہی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ اور دیگر حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، سرکاری طور پر پلاٹ کی پیمائش کرکے حقیقت معلوم کرنے کے بعد ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کنبھر برادری سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی پلاٹ کی پیمائش کرنے سے گریزاں ہیں اور ہمیں خدشہ ہے کہ مستقبل میں آپس میں دوبارہ تصادم ہو جائے گا اور بہت بڑا جانی نقصان ہو سکتا ہے لہٰذا ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے اور نہ صرف انصاف کیا جائے بلکہ علاقے کے امن و امان کو بھی تحفظ دیا جائے۔