عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ*پاکستان خاصخیلی راجوڻي اتحاد
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
عمرکوٹ*پاکستان خاصخیلی راجوڻي اتحاد میرپورخاص ڈویژن کی جانب سے میرپورخاص ضلع کی تحصیل شجاع آباد کے علائقے جلھوری کی رہائشی معصوم بچی آمنہ کے واقعے پر 3 دن سوگ کا اعلان*
تفصیلات کے مطابق
عمرکوٹ: پاکستان خاصخیلی راجوڻي اتحاد میرپورخاص ڈویژن کے صدر محمد وارث خاصخیلی ، نائب صدر وڈیرو ممتاز خاصخیلی ، جنرل سیکرٹری عبدالخالق اسیر نے میرپورخاص کے علاقے جلھوری کی حدوں میں معصوم بچی آمنہ کی لاش ملنے کے دل دہلا دینے والے واقعے پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص کو واقعے کی مکمل تفتیش کرنے اور متاثرین کیساتھ ہر صورت انصاف یقینی بنانے کا مطالبہ ۔
معصوم آمنہ کے اغواء کی اطلاع کے بعد سے اب تک میرپورخاص پولیس خاص طور پر تعلقہ پولیس اسٹیشن کی جانب سے کی جانے والی قانونی پیشرفت کے حوالے سے اپنے تفصیلی رپورٹ پریس ریلیز کے ذریعے جاری کریں میرپورخاص میں اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں معصوم بچی آمنہ کے مجرموں کو جلد از جلد قانون کے کٹھرے میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
پاکستان خاصخیلی راجوڻي اتحاد ڈویژن میرپورخاص متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور انصاف کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور سوگوار خاندان سمیت جلھوری کی سوگوار عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 3 دن سوگ کا اعلان کرتی ہے ۔