فیصل آباد۔ ۔۔ علامہ محمد اقبال ھر دور کے شاعر ھیں۔بلال گجر آج کا نوجوان علامہ اقبال کے شاھین سے شاہد ناواقف ھے۔شاہد علی
فیصل آباد۔ ۔۔
علامہ محمد اقبال ھر دور کے شاعر ھیں۔بلال گجر
آج کا نوجوان علامہ اقبال کے شاھین سے شاہد ناواقف ھے۔شاہد علی
ٹرسٹ والنٹیئر فاؤنڈیشن نیٹ ورک کے زیر انتظام یوم اقبال کے موقع پر اقبال اور آج کا نوجوان کے عنوان سے ایک سیمنار امنہ ڈسپنسری پر ھوا جس میں اسسٹنٹ ڈائیریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال فیصل آباد۔پریس کلب فیصل آباد کے صدر شاھد علی مہمانان خصوصی تھے۔اس موقع پر ٹی وی ایف این کے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر شہزاد۔چیرمین المصطفے فاونڈیشن نے ڈاکٹر کاشف رحمن۔محمد علی کلاسن ایم ڈی۔عبد المتین۔فیصل یعقوب۔ڈاکٹر ظہور احمد۔ابرارضیاء۔کے ہمراہ شرکت کی۔مقررین نے علامہ اقبال کی انقلابی شاعری کے حوالے سے سیر حاصل گفتگؤ کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ارشد انصاری صدر ٹی وی ایف این اور چیرمین رانا عابد علی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ والنٹئیر فاؤنڈیشن نیٹ ورک کا مقصد ملکر خدمت انسانیت کے کام کو آگے بڑھانا ھے۔ایک دوسرے کے تجربے سے فاہدہ اٹھانا ھے۔اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلآمی جمہوریہ پاکستان بنانا ھے۔پاکستان کی ترقی وخوشحالی اسلام اور جمہوریت میں ھے۔قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر کے لیے نوحوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا چاھے.میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے ڈاکٹر شھزاد سنیئر نائب صدر ٹی وی ایف این نے کہا کہ فیصل آبآد کی این جی اوز کا یہ خوبصورت گلدستہ ارشد انصاری کی کاوشوں سے بنا ھے۔اور ان شاءاللہ اس پلیٹ فارم سے ھر قومی نوعیت کے ایام شان وشوکت سے منائے جاھیں گے۔پاکستان میں غربت میں کمی۔تعلیم۔صحت اور سماجی سرگرمیوں میں این جی اوز کا ایک اھم کردار ھے۔الحمد اللہ المصطفی فاؤنڈیشن اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔