November 17, 2026

جیکب آباد: ( اے جی بلوچ ) سومرہ برادری کا لمس یونیورسٹی انتظامیہ اور

IMG-20251109-WA0154

جیکب آباد: ( اے جی بلوچ )
سومرہ برادری کا لمس یونیورسٹی انتظامیہ اور جامشورو پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔
خبر مطابق لمس یونیورسٹی جامشورو کے ہاسٹل میں نوجوان ڈاکٹر عبداللہ سومرو کے قتل کے خلاف ضلع جیکب آباد میں سومرہ برادری کی جانب سے بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔
ریلی شہید اللہ بخش سومرو پارک سے شروع ہوئی جس میں شہریوں، سماجی رہنماؤں اور سومرہ برادری کے درجنوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “ڈاکٹر عبداللہ سومرو کے قاتل گرفتار کرو” اور “ہمیں انصاف دو” کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے لمس یونیورسٹی انتظامیہ اور جامشورو پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ادارے گٹھ جوڑ کے ذریعے نوجوان ڈاکٹر عبداللہ سومرو کے قتل کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سومرہ برادری کے رہنما ایڈووکیٹ عبدالحئ سومرو نے الزام لگایا کہ لمس یونیورسٹی جامشورو انتظامیہ اور جامشورو پولیس نے واقعے کے اہم شواہد مٹا دیے ہیں تاکہ قتل کو حادثاتی موت کا رنگ دیا جا سکے، جو کسی صورت قبول نہیں۔

انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ،
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ،
وزیر اعلیٰ سندھ
سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی صاف و شفاف عدالتی (جوڈیشل) انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ نوجوان شہید ڈاکٹر عبداللہ سومرو کے ساتھ انصاف ہو سکے اور قاتلوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔