سکھر/کندھرا جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں کے بھتیجے کی لاش کھجوروں کے باغ سے برآمد
سکھر/کندھرا جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں کے بھتیجے کی لاش کھجوروں کے باغ سے برآمد
سکھر/کندھرا(بیورورپورٹ۔ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی)جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے نائب امیر مولانا غلام مصطفیٰ برڑو کے بھتیجے اور جمعیت علماء اسلام واه برڑا کے سابق امیر مولانا شاہنواز برڑو کے بھانجے نذیر احمد ولد رفیق احمد برڑو کی لاش کنڈھرا کے سچل پور بائی پاس کے قریب کھجوروں کے باغ سے گولیوں کے زخموں کے ساتھ برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مقامی افراد کی اطلاع پر کنڈھرا پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق نذیر احمد کو گولیاں ماری گئی تھیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ لاش کی شناخت کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، جس کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔ذرائع کے مطابق مقتول نذیر احمد مقامی طور پر سماجی اور مذہبی سرگرمیوں میں متحرک رہتا تھا۔ ان کی پر اسرار موت پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں، کارکنوں اور علاقے کے عوام نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔