سکھر کے نوجوان خاور کی منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ گرینڈ آپریشن میں شمولیت
سکھر کے نوجوان خاور کی منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ گرینڈ آپریشن میں شمولیت
شہری حلقوں کی جانب سے نوجوان کے جذبے کو بھرپور خراجِ تحسین
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر کے باہمت اور باصلاحیت نوجوان خاور نے شہر میں پھیلتی ہوئی آئس، چرس اور دیگر منشیات کے استعمال کے خلاف پولیس کے ساتھ مل کر گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ خاور کی جانب سے یہ اقدام معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے ایک قابلِ ستائش مثال قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق خاور نے سکھر پولیس کے تعاون سے مختلف علاقوں میں ایسے مقامات پر کارروائیاں شروع کی ہیں جہاں منشیات فروشی، جوئے کے اڈے اور نشہ آور اشیاء کا استعمال عام ہوتا جا رہا تھا۔ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ مقامات کی نشاندہی کی گئی اور کئی منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لیا گیا۔شہری حلقوں، سماجی تنظیموں اور معززینِ شہر نے خاور کے اس اقدام کو سکھر کے لیے ایک مثبت مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے نوجوان ہی معاشرے کا اصل سرمایہ ہیں جو برائی کے خلاف آواز اٹھا کر عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق خاور کے اس مشن میں مقامی پولیس، انتظامیہ اور سماجی ادارے بھی تعاون کر رہے ہیں تاکہ شہر میں منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ خاور جیسے نوجوان سکھر کی رونق اور فخر ہیں، جو اپنی محنت اور حوصلے سے نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔