November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں “ایگل نیسٹ لیڈرشپ بوٹ کیمپ” کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن منعقد کیا گیا

IMG-20251109-WA0134

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں “ایگل نیسٹ لیڈرشپ بوٹ کیمپ” کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن منعقد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں میں قیادت، خود اعتمادی اور عملی مہارتوں کو فروغ دینا تھا۔اس سیشن کا اہتمام ملین اسمایل ایگل نیسٹ لیڈرشپ بوٹ کیمپ کی جانب سے کیا گیا، جبکہ مہمان اسپیکر کرشما توگانی نے طلبہ و طالبات کو پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔سیشن میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور ان کے سوالات و جوش و خروش نے تقریب کو مزید دلچسپ اور معلوماتی بنا دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرشما توگانی نے کہا کہ ایگل نیسٹ ایک غیر منافع بخش (نان پرافٹ) تنظیم ہے جو ملک بھر کے نوجوانوں کو سیکھنے، شخصیت سازی اور قیادت کی تربیت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ادارہ ثقافتی تنوع (کلچرل ڈائیورسٹی) کو فروغ دیتا ہے اور نوجوانوں کی پرسنل گرومنگ میں مدد فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملین اسمایل ایگل نیسٹ لیڈرشپ بوٹ کیمپ خاص طور پر خواتین کو زیادہ مواقع فراہم کرتا ہے، جہاں ان کے پردے، سیکیورٹی اور آرام کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ خواتین نے بھی سیشن میں بھرپور شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بوٹ کیمپ کی فیس 90 ہزار روپے رکھی گئی ہے، تاہم سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے 50 فیصد رعایت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔مقررین نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ نوجوانوں کی تربیت اور ترقی کے ایسے مثبت اقدامات کی سرپرستی کرے، تاکہ مستقبل میں باصلاحیت اور مؤثر قیادت ابھر کر سامنے آئے۔