سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید زاہد شاہ
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید زاہد شاہ کی زیر صدارت ایک تقریب منعقد ہوئی، جو سکھر کے سول اسپتال کے قریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں راجہ، صادقہ، رابعہ، حنا اور دیگر معزز شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین اور مرد عوامی کارکنان نے بھی شرکت کی۔تقریب کے مہمان سید زاہد شاہ نے بخاری کو پھولوں کے ہار اور اجرک کا تحفہ پیش کیا، جبکہ شرکاء نے “جیے بھٹو، زندہ باد” کے نعرے بلند کیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید زاہد شاہ بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب عوام، کسانوں، مزدوروں اور نچلے طبقے کے حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی نے بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے متعدد پروگرامز شروع کیے اور نوجوانوں کو ہنر اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے مراکز فراہم کیے، جہاں سے تربیت حاصل کر کے نوجوان اپنے خاندانوں کی کفالت کرتے ہیں۔سید زاہد شاہ نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ سکھر سمیت پورے ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے قائدین سے عوام کی محبت اور عقیدت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر میں کئی بڑے تعلیمی ادارے قائم کیے گئے ہیں، جن میں ہنر سیکھنے کے مراکز، عالمی معیار کے اسپتال، اور کھیلوں کے لیے اسپورٹس کمپلیکس شامل ہیں، جہاں نوجوان کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے کر قومی اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہیں، جو سکھر کے عوام کے لیے باعث فخر ہے۔تقریب میں صادیہ نے بھی خطاب کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی۔