November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف تحریک لبیک پاکستان کے سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 159 راؤ محمد اقبال نیاپنے ساتھیوں راؤ محمد ذاکر،،محمد وکیل

IMG-20251109-WA0090

میلسی (بیو رو چیف تحریک لبیک پاکستان کے سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 159 راؤ محمد اقبال نیاپنے ساتھیوں راؤ محمد ذاکر،،محمد وکیل مغل،محمد اجمل ساقی،سعید احمد عالم شیر کے ہمراہ تحریک لبیک کی ناقص پالیسیوں کے باعث باقاعدہ مستقل علیحدگی کا اعلان ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، جس میں صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔راؤ محمد اقبال نے کہا کہ“میں آج تحریک لبیک کی ناقص حکمتِ عملی اور غیر مؤثر پالیسیوں کے باعث پارٹی سے مکمل اور مستقل علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، آج کے بعد میرا تحریک لبیک سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔”انہوں نے کہا کہ ریاستِ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے وہ پاک فوج اور تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ“پاک فوج نے ہمیشہ پاکستان کا مورال بلند رکھا ہے اور ملکی سلامتی کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔”راؤ محمد اقبال نے اپنی آئندہ سیاسی حکمتِ عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا:“اگر پاکستان ہے تو سب کچھ ہے، پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں۔”اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی محمود حیات خان ٹوچی خان، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پیر عبدالرزاق قریشی، تحصیل آرگنائزر ملک عبدالجبار ملتانی، سابق امیدوار یونین کونسل بلند پور راؤ خالد حیات خان، راؤ انتظار احمد خان،صدر پی پی پی یونین کونسل جلہ جیم چوہدری محمد عمران اقبال، صدر ضلع وہاڑی تنظیم اہل سنت مفتی محمد یعقوب خان سعیدی سمیت دیگر اہم رہنما اور راؤ محمد اقبال کے متعدد ساتھی موجود تھے۔سیاسی و سماجی حلقوں نے راؤ محمد اقبال کے اس فیصلے کو مقامی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔